12 فروری ، 2014
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ،خودروزگار بینک،ہیلتھ انشورنس سکیم اور پنجاب خدمت کارڈ کے منصوبوں کے ذریعے کم وسیلہ طبقات کا معیارزندگی بلند ہوگا۔لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خود روزگار اسکیم کے تحت 4ارب 80 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے گیے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، خودروزگار بینک، ہیلتھ انشورنس اسکیم اور پنجاب خدمت کارڈ کے منصوبوں سے متعلق حتمی سفارشات مرتب کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔