پاکستان
12 فروری ، 2014

پشاور:عیسیٰ خان گڑھی سے گرفتار دہشتگردوں کی تصاویر جیو نیوز نے حاصل کرلیں

پشاور:عیسیٰ خان گڑھی سے گرفتار دہشتگردوں کی تصاویر جیو نیوز نے حاصل کرلیں

پشاور…پشاور میں 10 فروری کو عیسیٰ خان گڑھی میں گرفتارکئے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر جیو نے حاصل کرلی ہیں۔ پشاور کے نواحی علاقہ عیسیٰ خان گڑھی میں دو روز قبل خودش حملہ ہوا تھا، جس میں چار خواتین جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کئے تھے، جن کے نام امیر نواز اور قدیر مروت بتائے گئے ہیں۔ دونوں مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر جیونیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکش دھما کے میں خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم ملوث ہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق بھی کالعد م تنظیم سے ہی بتایاگیا ہے۔ خودکش حملہ آور کی شناخت قدیم کے نام سے ہوئی تھی۔

مزید خبریں :