کاروبار
12 فروری ، 2014

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسلام آباد …ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدرونکائے زیانگ نے کہا ہے کہ جامشورو پاور پلانٹ کے لیے 90 کروڑ ڈالرفراہم کیے جائیں گے جبکہ گڈانی میں 6 ہزار میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری پر غور کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان جامشورو میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں تعاون پرمعاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے مطابق جامشورو پاورپلانٹ منصوبہ چارسال میں مکمل ہوجائے گا جس میں درآمدی کوئلہ استعمال ہوگا۔

مزید خبریں :