12 فروری ، 2014
انقرہ…وزیراعظم نوازشریف ترکی کے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ انقرہ ایئرپورٹ پر ترکی کے وزیرماحولیات ادریس گلل جے نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف پاک ترک افغان سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ترک صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اورسیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوں گی جس میں معاشی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر غور ہوگا۔