12 فروری ، 2014
کراچی…امن کی آشا کی دعا پاکستان اور بھارت کے عوام کے ساتھ ساتھ فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے دلوں کی بھی خواہش ہے، بھارت سے آنے والی علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی رخسار امروہی نے ماضی کی مایہ ناز اداکارہ مینا کماری اور کمال امروہی کے تعلقات کے حوالے سے جیو نیوز سے ایک انٹرویو میں گفتگو کی ہے۔پاکیزہ اور محل جیسی فلموں کے مشہور ہدایت کار کمال امروہی کی صاحبزادی رخسار امروہی کا کہنا ہے کہ کاش کمال امروہی، مینا کماری سے شادی نہ کرتے۔ واضح رہے کہ مینا کماری کمال امروہی کی تیسری بیوی تھیں۔