12 فروری ، 2014
ساہیوال …ساہیوال میں چلتی ٹرین سے کودنے والے نوبیاہتا جوڑے میں طلاق ہوگئی۔ لڑکے نے رشتے داروں کے دباوٴ پر بیوی کو طلاق دے دی جبکہ بیوی اب بھی لڑکے کے ساتھ رہنے پر بضد ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں چلتی ٹرین سے کودنے والے نوبیاہتا جوڑے کی راہیں جدا ہوگئیں۔ لڑکے نے گھروالوں کے دباوٴ پر لڑکی کو طلاق دیدی۔ لڑکی عدالت میں خاوند کے ساتھ رہنے پر اصرار کرتی رہی۔ ہڑپہ کی فرزانہ سے 5فروری کو پسند کی شادی رچانے والے شبیر نے گھروالوں کے دباوٴ پر اپنی بیوی فرزانہ کوطلاق دیدی۔ بعدازاں لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے والدین کی بجائے اپنے خاوند کے ساتھ رہنے پر اصرار کیا۔ عدالت نے لڑکی کا بیان قلم بند ہونے کے بعد اسے دارالامان بھجوادیا۔