13 فروری ، 2014
کراچی …ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی اور کراچی بھی ایک بار پھر سردی کی لپیٹ میں آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہو ا میں نمی کا تناسب25 فیصد ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شام میں سرد ہوائیں چلتی رہیں گی۔