دنیا
02 اپریل ، 2012

جاپان:اب زلزلہ آیا تو 34میٹر اونچی لہریں بلند ہوسکتی ہیں،ماہرین

جاپان:اب زلزلہ آیا تو 34میٹر اونچی لہریں بلند ہوسکتی ہیں،ماہرین

ٹوکیو… جاپان میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بارگزشتہ سال جیسی شدت کا زلزلہ آنے کی صورت میں چونتیس میٹر اونچی لہر اٹھ سکتی ہے جو پہلے زیادہ تباہ کن ثابت ہوگی۔جاپان کی حکومت کی جانب سے تحقیق کرنے والے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار اگر نو کی شدت کا زلزلہ آیا تو ایسا سونامی آئے گا جس کی لہر چونتیس میٹر اونچی ہوگی، جس سے پیسیفک ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی آئے گی۔گزشتہ سال مارچ میں آنے والے سونامی میں چودہ میٹر اونچی لہر اٹھی تھی جو شمال مشرقی ساحل پر تباہی کا سبب بنی تھی۔ اس سونامی نے انیس ہزار افراد کی جان لی تھی۔

مزید خبریں :