02 اپریل ، 2012
نوشہرہ… ضلع نوشہرہ میں قائم جلوزئی امدادی کیمپ میں جلد اور پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے۔ خیبرایجنسی کے متاثرین کے لئے جلوزئی امدادی کیمپ میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جہاں قائم سات طبی مراکز میں ایک ہزار سے زیادہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ کیمپ میں متعین ڈاکٹرمیاں محمد کے مطابق جلد اورپیٹ کی بیماریوں نے وباء کی شکل اختیار کرلی ہے جن کے لئے معیاری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کیمپ میں آنے والے متاثرین ذہنی امراض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی متاثرین خیبر ایجنسی کو درپیش امراض کے خاتمہ کے لیئے ادویات فراہم کی جائیں۔