پاکستان
02 اپریل ، 2012

لاہور: ہنگامہ کرنیوالے پی سی ایس افسران کیخلاف مقدمہ خارج

لاہور… لاہور کی مقامی عدالت نے سول سیکرٹریٹ میں ہنگامہ کرنے والے 73 پی سی ایس افسران کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔ضلع کچہر ی میں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ رضوان کی عدالت میں تحریری بیان جمع کرایا جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے کارروائی نہ کرنے کے لئے باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ پنجاب حکومت نے 2011 میں مقدمہ درج کرایا تھا جو واپس لے لیا ہے۔ جس پر عدالت نے پی سی ایس افسران کے خلاف درج ہنگامہ آرائی کا مقدمہ خارج کر دیا۔

مزید خبریں :