15 فروری ، 2014
واشنگٹن…امریکا میں جاری برفانی طوفان سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، ٹریفک کے متعدد حادثات، پھسلن کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، پروازیں منسوخ ہونے کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یکم دسمبر سے اب تک اندرون ملک جانے والی 75 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں،گزشتہ دو روز کے دوران ریاست بالٹیمور، فلاڈیلفیا، واشنگٹن ڈی سی اور شارلٹ، شمالی کیرولائنا میں ستر فیصد سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔ درالحکومت واشنگٹن میں دفاتر اور کاروباری مراکز بند ہیں، کئی دیگر ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ریاست پنسلوانیا میں ہائی وے پر پھسلن سے سو سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی ہوگئے۔ پنسلوانیا میں گزشتہ چار روزکے دوران دو فٹ برف پڑ چکی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے مز ید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔