21 جنوری ، 2012
اسلام آباد … سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اہم ہیں یہ بات دونوں ممالک جانتے ہیں، تاہم تعاون کے قوائد و ضوابط مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی چیز میں ابہام نہ رہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک امریکا تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کے لئے سفارشات مکمل کر لی ہیں، اب پارلیمنٹ بھیجی جائیں گی جہاں ان کو حتمی شکل دی جائے گئی ۔پارلیمانی عمل مکمل ہونے کے بعد شروع ہونے والے مذکرات میں، پارلیمنٹ کی منظورہ کردہ سفارشات فائدہ مند ہونے کے ساتھ ہر کچھ واضح ہوگا۔ امریکی خصوصی نمائندہ مارک گراسمین کا مذاکرات کے حوالے ست بیان اخبار میں پڑھا ہے اور اس سے ہم اتفاق کرتے ہیں۔ ہم نے امریکی وزرات خارجہ سے بھی کہا تھا کہ پارلیمانی عمل مکمل ہونے کے بعد دوبارہ سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔ سلمان بشیر نے کہا کہ ناروے ہمارا قریبی دوست ملک ہے اور ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔