16 فروری ، 2014
کراچی …پولیس نے صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی 3 پیٹی بند بھائیوں کو ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکار ایمپریس مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں کو پریڈی تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 2گرفتار ملزمان پریڈی تھانے میں ہی تعینات تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان لوگوں سے بھتہ بھی وصول کیا کرتے تھے۔