16 فروری ، 2014
لاہور…رائے ونڈ میں شہریوں کو مبینہ طورپر تاوان کیلئے اغوا کرنے والے چار پولیس اہلکارپکڑے گئے،پولیس نے ایک مغوی کو بازیاب کرکے ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔ڈی ایس پی رائے ونڈ مہر ممتاز اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سید سبطین شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع پر اے ایس آئی نیاز احمد کی سربراہی میں بنائی گئی پولیس تھانہ سٹی کی ریڈنگ پارٹی نے پاجیاں چوک میں ایک مغوی جاوید عرف بوٹا کو چھوڑنے کے عوض لاکھوں روپے طلب کر تے ہوئے تھانہ سرور روڈکے اے ایس آئی اظہر ریاض لیاقت ،ہیڈ کانسٹیبل طارق ،اے ایس آئی غازی آباد اوران کے دو ساتھیوں طارق اور سیموئیل کو رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزمان اس قبل بھی اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔