پاکستان
16 فروری ، 2014

پی آئی اے پرواز چار گھنٹے سے مانچسٹر ائرپورٹ پر موجود، مسافر پریشان

 پی آئی اے پرواز چار گھنٹے سے مانچسٹر ائرپورٹ پر موجود، مسافر پریشان

اسلام آباد…خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پرواز چار گھنٹے سے مانچسٹر ائرپورٹ پر کھڑی ہے، مسافروں کو طیارے سے اترنے نہیں دیا گیا، ان کے پاس پینے کا پانی تک ختم ہو گیاہے۔پرواز نے اسلام آباد سے لیڈز بریڈفورڈ جاناہے۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسلام آباد سے لیڈز بریڈفورڈ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 775 خراب موسم کے باعث مانچسٹر میں اتاری گئی تھی۔ 300 مسافر تاحال طیارے میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں جن میں وہیل چیئر مریض بھی شامل ہیں۔ مسافروں کو رات کا کھانا طیارے میں ہی فراہم کیا گیا تاہم کولڈ ڈرنکس اور پینے کا پانی ختم ہونے کے باعث مریض دوائی بھی نہ کھا سکے۔ پرواز اسلام آباد سے ہی تین گھنٹے تاخیر سے ہفتے کی سہ پہر 4 بجے روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :