پاکستان
02 اپریل ، 2012

ایجنسیوں کی تحویل سے بازیاب قیدی جمرود کے حراستی مرکز منتقل

ایجنسیوں کی تحویل سے بازیاب قیدی جمرود کے حراستی مرکز منتقل

اسلام آباد… ایجنسیوں کی تحویل سے بازیاب ہونے والے پشاور کے اسپتال میں زیر علاج اڈیالہ جیل کے سابق پانچ قیدیوں کو جمرود کے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کی ملاقات کرانے کے لئے درخواست سیکرٹری فاٹا کو بھجوا دی گئی ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے گیارہ سابق قیدیوں میں سے چار پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔ سات پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے جن میں سے پانچ کو جمرود کے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ عبدالماجد اور مظہر الحق خرابی صحت کے باعث تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حراستی مرکز منتقل کیے گئے تمام افراد سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کا اہتمام کرانے کے لیے سیکرٹری فاٹا کو بذریعہ فیکس ایک درخواست بھجوا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :