پاکستان
16 فروری ، 2014

طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان اگلے 24گھنٹوں میں متوقع

طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان اگلے 24گھنٹوں میں متوقع

اسلام آباد…طالبان کی سیاسی شوری نے جنگ بندی کافیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان اگلے چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے ۔حکومت اور حکومتی کمیٹی کی طرف سے دہشت گرد کارروائیوں پر تحفظات ظاہر کیے جانے کے بعد طالبان کی سیاسی شوری نے آج اپنا اجلاس بلایا، جس میں حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی بات پرغور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے جنگ بندی کافیصلہ کرتے ہوئے اپنے بھی کچھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں ، ذرائع کے مطابق طالبان کا مطالبہ ہے کہ جنوبی وزیرستان سے فوج کو نکالا جائے، گرفتار کیے گئے غیر عسکری افراد کو رہا کیا جائے ،جن میں عورتیں ،بچے اور بوڑھے افراد شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق طالبان کی طرف سے جنگ بندی کااعلان اگلے چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے ، حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی بات اس وقت سامنے آئی جب طالبان ترجمان نے گذشتہ دنوں کراچی میں پولیس بس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ، جس کے بعد حکومتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی پر واضح کردیا کہ مذاکرات کے ساتھ دہشت گردی نہیں چل سکتی ، ایسی صورتحال میں حکومت پر دباوٴ بڑھ جائے گا ، جبکہ وزیراعظم نواز شریف بھی گذشتہ روز کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے دوران دہشت گرد کارروائیوں سے مذاکراتی عمل کو دھچکا لگا ہے اور انہیں اس پر تشویش ہے ۔

مزید خبریں :