پاکستان
16 فروری ، 2014

طالبان کی جانب سے جنگ بندی تک آگے بڑھنا مشکل ہوگا،رکن حکومتی کمیٹی

طالبان کی جانب سے جنگ بندی تک آگے بڑھنا مشکل ہوگا،رکن حکومتی کمیٹی

پشاور…حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی تک آگے قدم بڑھانا مشکل ہوگا،وقت کم ہے تحریک طالبان پاکستان فائربندی کردے ،حکومت بھی جنگ بندی کرے گی ،وہ جیونیوز سے بات چیت کر رہے تھے۔رستم شاہ کا کہنا تھا کہ فریقین کے پاس سویلین قیدی ہیں جنگ بندی ہوئی تو اس مسئلے کوبھی جلد حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں فوج کا کردار مثبت ہے،فوج چاہتی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں،تاہم مذاکراتی عمل میں اعتماد کی فضا کی کمی ہے، فائربندی ہوگی تو اعتماد بھی بحال ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس کیلئے کالعدم تحریک طالبان فوری طور پرجنگ بندی کا اعلان کرے، طالبان کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک طالبان کی جانب سے فائربندی نہیں ہوجاتی، مزیدکوئی قدم اٹھانا مشکل ہے،پہلے طالبان جنگ بندی کریں پھرحکومت جنگ بندی کرے گی،طالبان اگر سنجیدہ ہیں تو ہماری درخواست پرغور کریں،وقت کم ہے، زیادہ دیرانتظارنہیں کیا جاسکتا، کارروائی ہوئی تو نقصان ہوگا جو دیرپا امن کے لیے اچھا راستہ نہیں،انہوں نے واضح کیا کہ طالبان کو ہفتے اورمہینوں کے بجائے دنوں میں فیصلہ کرناہوگا،فائربندی کے بعدحکومت اورطالبان قیدیوں کے معاملے کاحل نکال سکتے ہیں، پہلے جتنے معاہدے ہوئے دونوں فریقین ایک دوسرے پر الزامات عائدکرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :