پاکستان
16 فروری ، 2014

مذاکرات مشکل ہیں، کراچی واقعے سے مشکلات میں اضافہ ہوا،پروفیسر ابراہیم

مذاکرات مشکل ہیں، کراچی واقعے سے مشکلات میں اضافہ ہوا،پروفیسر ابراہیم

نوشہرہ…جماعت اسلامی کے صوبائی امیراور طالبان کمیٹی کے نامزد رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک مشکل کام ہے۔ کراچی واقعے کے بعد مشکلات میں اور اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ہم پرامید ہیں اور ان شاء اللہ مذاکرات کامیاب کرکے دم لیں گے۔نوشہرہ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ کراچی واقعے کے بعد حکومتی کمیٹی نے اپنی جذبات کا اظہار کیا اور ہمیں بھی اس پر افسوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پرتشدد واقعات سے بچنے اور امن وامان کے قیام کے لیے مذاکرات کی کامیابی انتہائی ضروری ہے، مذاکرات ہر صورت جاری رکھیں گے۔ جنگ بندی کے بارے میں ابھی طالبان شوریٰ کا جواب نہیں آیا۔ اگر کوئی جواب آئے گا تو عوام کے سامنے لائیں گے۔

مزید خبریں :