16 فروری ، 2014
لاہور…گھر میں غربت کے ڈیرے ہوں اور ساتھ ہی بیماری بھی دہلیز پار کر کے آ جائے ایسی بے بسی میں آنکھیں بے اختیار چھلک جاتی ہیں۔ کچھ ایسے ہی مشکل حالات سے لاہور کا ایک خاندان بھی گزر رہا ہے،دکھوں کی داستان صرف الفاظ سے ہی نہیں، مسز روف کے چہرے سے بھی ظاہر ہوتاہے۔اپنے شوہر کی تیمارداری کرنے والی ان کے شوہر اعجاز روٴف نجی بینک میں افسر تھے۔زندگی بہت خوبصورت انداز میں گزر رہی تھی اچانک آٹھ سال پہلے اعجاز روٴف پر فالج نے حملہ کر دیا، بولنے اور چلنے پھرنے کی سکت چھین لی۔جمع پونجی ختم، بیماری نے مکان بھی بکوا دیا، عمر بھر کی کمائی جو پنشن کی صورت میں ملتی تھی وہ بھی چھن گئی۔معاشی بدحالی میں پھنسے اس خاندان پر کسی رحم دل نے ترس کھایا، رہنے کو جگہ دی اور سامان بھی۔ اس مجبور خاندان کو پختہ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا، کوئی تو مسیحا ایسا بھیجے گا جو انہیں پریشانیوں سے نجات دلانے میں مدد کرے۔