پاکستان
02 اپریل ، 2012

چوہدری شجاعت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فارمولا پیش کردیا

چوہدری شجاعت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فارمولا پیش کردیا

لاہور… مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے وفاقی حکومت کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا فارمولا پیش کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ چاروں صوبے این ایف سی ایوارڈ میں ملنے والی دس فیصد رقم وفاق کو دے دیں تو تین ماہ میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفت گو میں سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ان کے تجویز کئے گئے فارمولے کے تحت صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کی رقم میں سے دس فیصد کٹوتی کرکے بجلی گھروں کے واجبات ادا کئے جائیں۔ چوہدری شجاعت نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم سے دس فیصد کٹوتی سے وفاق کو تقریباً 50 ارب روپے ماہانہ حاصل ہوں گے:اور تین ماہ میں ڈیڑھ کھرب روپے ادا کرکے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مکمل چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ان کے فارمولے پر عمل درآمد سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا جبکہ دیہات میں ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ ہوگی، چوہدری شجاعت نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی تو انڈسٹری چلے گی ملک ترقی کرے گا اس لئے صوبے ادھار سمجھ کر بھی وفاق کو رقم دے دیں تو عوام اور پاکستان کا بھلا ہوجائے گا۔

مزید خبریں :