02 اپریل ، 2012
تہران… ایران نے اعلان کیا ہے کہ نیوکلئیر پروگرام پر عالمی طاقتوں کی پابندیاں انہیں مسائل کا شکار تو کرسکتی ہے تاہم ان کو اپنے راستے سے نہیں ہٹا سکتیں۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کو انٹر ویو میں وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ وہ اپنے دشمنوں کو کم نہیں سمجھتے ، جو کتنے چھوٹے اور کتنے آہستہ ہیں ، اس سے فرق نہیں پڑتا ، حکومتی افسران، سپریم لیڈر، صدر، فوج اور عوام اپنے ملک کے دفاع اور کامیابیوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ایران کا بیان ہیلری کلنٹن کے اعلان کے بعد سامنے ایا ہے جس میں ایران اور عالمی طاقتوں کے 13 اور 14 اپریل کو استنبول میں ملنے کا اشارہ دیا گیا تھا۔