پاکستان
17 فروری ، 2014

مہمند ایجنسی واقعہ ساتھیوں کے زیر حراست قتل کی وجہ سے ہوا، ترجمان طالبان

مہمند ایجنسی واقعہ ساتھیوں کے زیر حراست قتل کی وجہ سے ہوا، ترجمان طالبان

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی واقعہ ساتھیوں کے زیر حراست قتل کی وجہ سے ہوا، مہمند ایجنسی والوں سے آخری بات چیت کرینگے کہ حقیقت کیا ہے۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ہمارے 23 ساتھیوں کو قتل کیا گیا، کراچی میں گزشتہ روز 5 اورآج 2 ساتھیوں کو مارا گیا، اس سے پہلے نوشہرہ میں 16 ساتھیوں کو قتل کیا گیا،لگتا ہے مہمند ایجنسی والوں نے ردعمل میں کارروائی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے کمیٹی ارکان سے بھی بات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے سامنے معاملہ اٹھائیں۔ترجمان طالبان نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات اوردوسری طرف ہمارے ساتھیوں کو مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن تھاآئندہ چند دن میں جنگ بندی کا اعلان ہو جاتا، بد اعتمادی کی یہ فضا ماحول کو غیر سنجیدہ کر رہی ہے، طالبان بات چیت اور مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں، ہمارے خلاف کارروائی بند ہونی چاہئے۔

مزید خبریں :