17 فروری ، 2014
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن پر متحدہ قومی موومنٹ کوتحفظات ہیں، کارکن لاپتا ہورہے ہیں اور ا ن کی لاشیں مل رہی ہیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے بھی مشکل حالات میں کام کررہے ہیں۔سائٹ میں دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جب سے آپریشن شروع ہوا ہے جرائم پیشہ عناصر اس کو نام بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ایک سوال پر ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن پر ایم کیو ایم کوتحفظات ہیں، ایم کیوایم کے کارکنان لاپتا ہورہے ہیں اور پھر ا ن کی لاشیں مل رہی ہیں، ا یم کیو ایم کے خدشات کودورکیاجاناچاہیے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مشکل حالات میں کام کررہے ہیں۔