17 فروری ، 2014
اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ا یف سی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے قوم امن چاہتی ہے،اشتعال انگیز واقعات بات چیت کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا باعث بنیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کہاہے کہ ایف سی اہلکاروں کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے اور سفاک کارروائی ہے، مذاکرات کو معنی خیز بنانا فریقین کی ذمہ داری ہے۔جنگ بندی کا فوری اعلان کیا جائے۔ملک کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اغواء شدہ ایف سی اہلکاروں کے قتل کا کوئی جواز نہیں۔