پاکستان
17 فروری ، 2014

وزیرِ اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے 2 ارکان کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے 2 ارکان کی ملاقات

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی اورمیجرریٹائرڈ عامر نے ملاقات کی ہے،عرفان صدیقی کا کہناہے کہ ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیاہے۔عرفان صدیقی اور میجر ریٹائرڈ محمد عامر نے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔جیونیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ملاقات میں وزیراعظم سے ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد کی صورت حال پر بات ہوئی،وزیراعظم نے ایف سی اہلکاروں کے قتل پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں اکتیس جنوری سے اب تک کے مذاکراتی عمل اور پیش رفت پر بات ہوگی۔

مزید خبریں :