پاکستان
17 فروری ، 2014

پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین 3 ماہ سے تنخواہ سے محروم

پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین 3 ماہ سے تنخواہ سے محروم

کراچی… پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور 2008 سے اب تک ریٹائر ہونے والے ملازمین نے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا،پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو 3ماہ سے تنخواہیں ہی نہیں ملیں بلکہ 2008 سے اب تک ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات سے بھی محروم ہیں۔جس پر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متعدد ملازمین زندگی کے کئی سال ادارے کے نام کرنے کے باوجود در بدر ہونے پر مجبور ہیں۔احتجاجی ملازمین کے مطابق اٹھارہ محنت کش کام کے دوران انتقال کرگئے لیکن انتظامیہ نے ڈیتھ گرانٹ کے 18 لاکھ روپے بھی اپنی جیبوں میں رکھ لیے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی نجکاری کی آڑ میں ملازمین کو پریشان کرنے کی بجائے ان کی تنخواہوں سمیت تمام جائزحقوق ادا کیے جائیں۔

مزید خبریں :