17 فروری ، 2014
پشاور…پشاورہائیکورٹ نے جرگہ ممبران کوجیل میں ڈالنے پرپولٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی کوعدالت طلب کرلیا۔جسٹس قیصررشید اورجسٹس اکرام اللہ پرمشتمل پشاورہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے حاجی شبیر حسین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔جس میں کہا گیا تھاکہ کرم ایجنسی کے ایم این اے ساجد طوری اور قیصرحسین گروپ کے درمیان تنظیم کی تشکیل کے معاملے پرتنازع تھا جسے حل کرنے کے لئے19جنوری کو جرگہ طلب کیا گیا تھا، پولٹیکل ایجنٹ ریاض محسود نے جرگہ کوتین گھنٹوں میں تنازع حل کرنے کی ڈیڈلائن دی اورمقررہ وقت گزرنے کے بعد جرگہ کے19ممبران کوگرفتارکرکے جیل میں ڈال دیا، عدالت نے پی اے کرم ایجنسی کو27فروری کوعدالت طلب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔