02 اپریل ، 2012
پشاور … پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر رحیم داد خان کی ڈگری کیخلاف دائر درخواست کی جلد سماعت سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر مقدمے کی سماعت کرانے کا حکم دیا۔ سینئر وزیر رحیم داد خان کی بی اے ڈگری کیخلاف پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں درخواست کی گئی ہے،جس میں درخواست گزار فرمان علی خٹک نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ رحیم داد کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔ درخواست گزار نے مقد مہ کی جلد سماعت کرانے کی درخواست کی تھی۔ جسیہائی کورٹ نے اس بنیاد پر خارج کیا کہ مقدمہ کی سماعت آیند ہ ماہ کی 9 تاریخ کو اسی عدالت میں طے ہے۔تاہم چیف جسٹس دوست محمد خان نے حکم دیا کہ مقدمہ کی سماعت مزید ملتوی نہ کی جائے ۔