پاکستان
20 فروری ، 2014

یک طرفہ جنگ بندی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے :طالبان کمیٹی

یک طرفہ جنگ بندی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے :طالبان کمیٹی

پشاور… حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ طالبان کی غیر مشروط جنگ بندی کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی ۔ طالبان کمیٹی کہتی ہے یک طرفہ جنگ بندی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی کی شرائط میڈیا کے ذریعے پیش کر دیں۔حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ طالبان کو پہلے بغیر کسی شرط کے سیز فائر کرنا ہو گااور حکومتی کمیٹی یہ بات واضح کر چکی ہے۔ طالبان کو نہ صرف جنگ بندی کا اعلان کرنا ہو گا بلکہ اس پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرانا ہو گی ورنہ امن مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کے ساتھ پرتشدد کارروائیوں نے سارے مذاکراتی منظر کو ہی بدل کے رکھ دیاہے اور ابھی تک طالبان نے حکومتی کمیٹی کی اپیل کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ،طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کی نیت پرشک ہے نہ کوئی شکایت۔ اب دونوں کمیٹیز کا مل بیٹھنا تبھی ممکن ہے جب طالبان غیرمشروط طور پرخودتشدد ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے ، حکومت کی جانب سے یک طرفہ جنگ بندی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے ، جنگ بندی تو دوطرفہ ہی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی کے لیے چند شرائط پیش کردی ہیں،تنظیم کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہناہے کہ حکومتی کمیٹی طالبان کی رابطہ کمیٹی کو یقین دہانی کرائے کہ حکومت تحریک طالبان کے کارکنوں کی بوری بند لاشیں پھینکنے ، ان کی گرفتاریوں اور پولیس مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ روک دے گی ، پھرجنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :