پاکستان
20 فروری ، 2014

حب ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے نیچے، کراچی کا پانی پیر سے بند ہے

حب ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے نیچے، کراچی کا پانی پیر سے بند ہے

کراچی…حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے بھی نیچے ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی پیر سے بند کی جا چکی ہے حب میں خشک سالی نے سنگین نوعیت اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ 7سال میں یہاں بارشیں تو ہوئیں لیکن آبی ذخیروں کا پیٹ نہ بھر سکیں۔کراچی اور حب کو پانی فراہم کرنے والا حب ڈیم ہے۔ یہاں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 349 فٹ ہے۔ تاہم بارشیں نہ ہونے کے سبب اب پانی ڈیڈ لیول یعنی 276 فٹ سے بھی کم ہوگیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ڈیڑھ فٹ پانی مزید کم ہوا تو ڈیم سے پانی کا اخراج بالکل بند ہوجائے گا۔ ڈیڑھ فٹ کی یہ سطح 28 فروری تک ہی برقرار رہ سکتی ہے۔ڈیم سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا تھا، جو پیر سے بند کیا جاچکا ہے۔ حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق بارشیں نہ ہوئیں تو یکم مارچ سے کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل بند ہوجائے گی۔سیکریٹری آبپاشی بلوچستان نصیب اللہ بازئی کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں دس جنریٹر لگا کر لسبیلہ کینال کے ذریعے حب و گڈانی کے شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے متبادل بندوبست کیا جارہا ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنما علیم عادل شیخ نے بھی بدھ کو حب ڈیم کا دورہ کیا اور بارشوں کے لئے حب ڈیم کے مقام پر نماز استسقا ادا کی۔

مزید خبریں :