پاکستان
20 فروری ، 2014

کراچی :اورنگی میں فائرنگ ،اے این پی رہنما سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی :اورنگی میں فائرنگ ،اے این پی رہنما سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس پی اورنگی ملک احسان کے مطابق اورنگی ٹاوٴن ایم پی آر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما ڈاکٹراسرار کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اسرار سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید خبریں :