20 فروری ، 2014
نئی دلی…بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین ویرات کوہلی ایشیاکپ میں بھارت کی قیادت کرینگے،جبکہ دھونی کی عدم موجودگی میں دنیش کارتھک ایشیاکپ میں وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دینگے۔