پاکستان
21 فروری ، 2014

حملے کا خطرہ، سب جیل چارسدہ کی سیکورٹی انتہائی سخت

حملے کا خطرہ، سب جیل چارسدہ کی سیکورٹی انتہائی سخت

چارسدہ …شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر سب جیل چارسدہ کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، جیل کی عمارت پر مورچے بنانے کا کام شروع کر دیا گیاہے۔سب جیل چارسدہ پر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ سب جیل اور اس سے ملحقہ اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کی ایلیٹ فورس سمیت 97اہلکار تعینات کیے ہیں جو جدید اور خودکار اسلحے سے لیس ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

مزید خبریں :