پاکستان
21 فروری ، 2014

اورنگی ٹاؤن فائرنگ:5 افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

اورنگی ٹاؤن فائرنگ:5 افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

کراچی …گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے اے این پی کے مقامی عہدیدار اور ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما کی مدعیت میں اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔دوسری جانب مقتولین کی میتیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی شہروں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :