21 فروری ، 2014
برمنگھم…برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ حکام نے 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد تالا توڑ دیا۔برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کا تالا قونصلیٹ حکام کی بہت کوششوں کے باوجود نہیں کھل رہا تھا، شدید سردی میں قونصلیٹ کے اہلکار باہر دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے بعد ازاں قونصلیٹ حکام نے 2 گھنٹے بعد تالہ توڑ دیا۔ تاہم اب تک تالا نہ کھلنے کی وجہ پتا نہیں چل سکی۔