پاکستان
21 فروری ، 2014

تھری اور فورجی ٹیکنالوجی لائسنسوں کی نیلامی کی منظوری

تھری اور فورجی ٹیکنالوجی لائسنسوں کی نیلامی کی منظوری

اسلام آباد…حکومت نے جدید ترین موبائل فون ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی کی منظوری دیدی۔ ایک لائسنس اس شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند نئی کمپنی کے لیے مخصوص ہوگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ان نیلامیوں سے کم از کم ڈیڑھ ارب ڈالر حاصل ہوسکیں گے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کے ساتھ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیوں کے لیے تھری جی کے تین اور فور جی کے دو لائسنس ہونگے جبکہ سرمایہ کاری کی خواہش مند نئی کمپنی کے بھی ایک لائسنس رکھا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہر تھری جی لائسنس کی بولی 29کروڑ 50لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ فور جی لائسنس کیلئے ابتدائی بولی 21کروڑ ڈالر ہوگی۔ نئے سرمایہ کار کے لیے مختص لائسنس کی نیلامی 29 کروڑ ڈالر سے شروع ہوگی۔ موبائل فون کمپنیاں 50فیصد رقم دے کر لائسنس لے سکیں گی اور باقی رقم پانچ سال تک قسطوں میں ادا کرسکیں گی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ نیلامیاں اپریل میں مکمل کی جائیں گی اور اس سے کم از کم ڈیڑھ ارب حاصل ہوسکیں گے۔ تمام لائسنس 15 سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :