21 فروری ، 2014
کوئٹہ …کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیراہتمام شہدا کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانا حکومت کی ذمے داری ہے۔جلسے سے علامہ ساجد نقوی،سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، سردار سعادت علی ہزارہ اور رکن اسمبلی سید آغا رضا نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے۔ بلوچستان حکومت لوگوں کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔