پاکستان
21 فروری ، 2014

اسکردو اور گانچھے میں تودے گرنے سے رابطہ سڑکیں بند

اسکردو اور گانچھے میں تودے گرنے سے رابطہ سڑکیں بند

اسکردو…بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع اسکردو اور گانچھے کے 171دیہاتوں کی سڑکیں برفانی تودے گرنے کے باعث بند ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں اسکردو اور گانچھے کے اضلاع میں برفانی تودے گرنے سے 171 دیہاتوں کو جانے والی سڑکیں بندہیں۔ جس سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیاہے۔ ضلع اسکردواورگانچھے کے درمیان بالائی علاقوں کی سڑکیں شدیدبرفباری اوربرف کے تود ے گرنے سے گذشتہ تین ماہ سے جبکہ انتہائی بالائی علاقوں سے سڑکیں گذشتہ چھ ماہ سے بند پڑی ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے سطح سمندر سے 8ہزارفٹ کی بلندی پرواقع ان دیہاتوں میں سڑکوں کی بحالی کاکام شروع کردیا تاہم افرادی قوت اوروسائل کی کمی کے باعث یہ کام نہایت سست رفتاری کے ساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے 170سے زائد دیہاتوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں اور ادویات اورخوراک کی کمی کی بھی شکایات عام ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سڑکوں کی بحالی، ادویات اورخوراک کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :