پاکستان
21 فروری ، 2014

بالائی علاقوں میں آج رات اور کل برف باری کا امکان

بالائی علاقوں میں آج رات اور کل برف باری کا امکان

اسلام آباد… محکمہ موسمیا ت کے مطابق گلگت، بلتستان، مری، گلیات، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آج رات اور کل برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث درجہٴ حرارت میں کمی آگئی ہے۔ پنجاب کے شہر ملتان میں صبح بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ سندھ کے شہروں میں دوپہر کے وقت سورج کی تپش محسوس کی جاسکتی ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواکے علاقوں میں فی الحال سردی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، گوجرانوالہ، پنڈی، لاہور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہٴ حرارت قلات منفی 05،کالام میں منفی 04 اور اسکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں :