پاکستان
22 فروری ، 2014

فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین،اتوار کو جلسہ اظہار یکجہتی کرینگے، خالد مقبول

 فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین،اتوار کو جلسہ اظہار یکجہتی کرینگے، خالد مقبول

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام اتوارکے دن پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلیے جمع ہوکریہ بات ثابت کردیں گے قوم کیا چاہتی ہے۔کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹربابرغوری کی جانب سے دعوت حلیم کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنھوں نے پہلے ہی پاکستان کی طرف بڑھتے ہوئے اس خطرے سے عوام کو آگاہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیرکانسٹیبلری کے جوانوں کو جس طرح شہید کیا گیا اس پر پوری قوم سوگوارہے اورکراچی کے عوام اتوار کے دن پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلیے جمع ہوکریہ بات ثابت کردیں گے کہ قوم کیا چاہتی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں ایکشن کا وقت ہے۔ ملک بچانے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو ایکشن لینا ہوگا،ایم کیو ایم اور کراچی والے فوج اور ایف سی کے ساتھ ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی کا ان موقعے پر کہنا تھا کہ حکومت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت میں شمولیت کی دعوت آرہی تھی۔ بابر غوری کی جانب دی جانے والی دعوت حلیم میں ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکنان سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


مزید خبریں :