پاکستان
22 فروری ، 2014

گلگت بلتستان، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آج رات برفباری کا امکان

گلگت بلتستان، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آج رات برفباری کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، مری، گلیات، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آج رات اور کل برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے، پنجاب کے شہرملتان میں صبح بونداباندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، سندھ کے شہروں میں دوپہر کے وقت سورج کی تپش محسوس کی جاسکتی ہے، بلوچستان اورخیبرپختونخواکے علاقوں میں فی الحال سردی موجود ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، گوجرانوالہ، پنڈی، لاہور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :