پاکستان
22 فروری ، 2014

دہشتگردی کیخلاف عوام اور افواج ایک ہی صف میں کھڑے ہیں؛ الطاف حسین

 دہشتگردی کیخلاف عوام اور افواج ایک ہی صف میں کھڑے ہیں؛ الطاف حسین

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے اتوار کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا، الطاف حسین کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف عوام اور افواج ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اور مختلف تنظیمی کمیٹیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنی تمام توانائیاں اس ریلی کو کامیاب اور تاریخ ساز بنانے میں صرف کریں۔ الطاف حسین نے کہاکہ عوام ریلی میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیں کہ وہ طالبان کیخلاف نبردآزما افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام ترلسانی، علاقائی، مذہبی،فروعی اورسیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرمتحدہوجائیں اوراتوارکو شاہراہ قائدین پرہونے والی ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی میں بھاری تعداد میں شریک ہوں۔

مزید خبریں :