22 فروری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 25 فروری کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم وفاقی کابینہ کو طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل اور حکومتی حکمت عملی پر بھی اعتماد میں لیں گے۔