22 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں واقع کنواری کالونی میں پولیس کا ٹارگٹڈآپریشن جاری ہے، کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق کنواری کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیاجارہا ہے، جس میں 100 سے زیادہ پولیس اہلکارحصہ لے رہے ہیں،کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے جرائم پیشہ افراد کے گھروں میں تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، اور 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے، جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔