22 فروری ، 2014
لاہور…لاہور میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ لاہور اورگردونواح میں آج دن بھر بادل چھائے رہے، جبکہ شام سے بوندا باندی اور رات گئے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں کم سے کم درجہ حرات 8سینٹی گریڈ رہا۔ بارش کا موجودہ سلسلہ وقفے وقفے سے چوبیس گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔