پاکستان
22 فروری ، 2014

آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 22 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 22 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

مظفرآباد…آزاکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 22سدھنوتی پونچھ 6میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ یہ نشست سردار اختر حسین ربانی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 84ہزار2سو66 ہے۔ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے امیدار سردار فہیم اختر ربانی، مسلم لیگ ن کے فاروق احمد طاہر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے فاروق انقلابی حصہ لے رہے ہیں۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ انتخاب کے دوران 2500پولیس اور 300رینجرزاہلکارتعینات ہیں۔

مزید خبریں :