22 فروری ، 2014
کراچی …ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے استور میں تیسرے روز بھی برفباری جاری ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دیامر کے بالائی پہاڑوں میں برفباری ہو رہی ہے اور چلاس شہر میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ چترال کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد اور ابر آلود ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، کشمیر،گلگت بلتستان ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔