پاکستان
22 فروری ، 2014

بونیر:بم حملے میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

بونیر:بم حملے میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

بونیر…بونیر میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرولڈ بم حملے میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ عبداللہ خان کے مطابق عدالت خان اپنے ساتھیوں سمیت ڈگر جارہے تھے کہ شوگاں کے مقام پر ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرولڈ بم سے حملہ کیا گیا، حملے میں عدالت خان اور ان کا ساتھی عابد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عدالت خان قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما اور شدت پسندوں کے خلاف بونیر میں بنائے گئے قومی لشکر کے سربراہ تھے۔

مزید خبریں :