22 فروری ، 2014
کالا شاہ کاکو…کالا شاہ کاکو کے علاقے میں 4 شیر وں نے کسانوں پر حملہ کردیا،دیہاتیوں نے لاٹھیوں، ڈنڈوں اورکلہاڑیوں سے ایک شیر مارڈالا، تین بھارتی علاقے کی طرف واپس بھاگ نکلے۔ کالاشاہ کاکو کے ایک گاوٴں میں چار شیر گھس آئے ، جنہیں دیکھ کر پہلے تو دیہاتیوں میں خوف پھیل گیا لیکن پھر وہ ان سے مقابلے پر اتر آئے ، دیہاتیوں کے پاس انہیں قابو کرنے کیلئے مقابلہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہ تھا۔ دیہاتیوں نے ڈنڈے اور کلہاڑیوں سے ایک شیر کو تو ڈھیر کرلیا،لیکن باقی تین بھاگ نکلے۔